برلن کے فلمی میلے میں ہفتے کے روز ایرانی فلم ’Nader and Simin: A Separation‘نے بہترین فلم کا گولڈن بیئر ایوارڈ جیت لیا ہے جب کہ بہترین اداکار اور اداکارہ کا ایوارڈ بھی اسی فلم کے حصے میں آیا ہے۔
اس فلم کے ڈائریکٹر اشغر فرہندی نے اپنی فلم میں مشکلات میں گھری ایک شادی کے حوالے سے ایران کی طبقاتی درجہ بندی ، پرانی اور جدید سوچ اور رہن سہن کے انداز کو پیش کیا ہے۔
ایوراڈ وصول کرتے وقت اپنی تقریر میں فرہندی نے ایرانی فلم ساز ساتھی جعفر پناہی کو خراج تحسین پیش کیا جو برلن کے فلمی میلے میں اس وجہ سے شریک نہیں ہوسکے، کیونکہ وہ جیل میں چھ سال کی قیدکاٹ رہے ہیں اور حکومت مخالف سرگرمیوں کے الزامات کے تحت 20 سال کے لیے ان کی فلم سازی اور بیرون ملک سفر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
پناہی نے 2009ء میں اپنی فلم ’ About Elly‘ پر بہترین ڈائریکٹر کا انعام جیتا تھا۔
دوسرا انعام سلور بیئر ہنگری کے ایک فلم ڈائریکٹر بیلا تار نے اپنی فلم ’ The Turin Horse‘ پر حاصل کیا۔
جرمنی کے فلم ساز Ulrich Koehler کو ان کی فلم ’ Sleeping Sickness‘ کی ڈائریکشن پر تیسرا انعام دیا گیا۔