بھارت کے وزیرِ اعظم منموہن سنگھ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نیو یارک میں جاری اجلاس کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے رواں ہفتے ملاقات کی توقع کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے نئی دہلی میں بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے ہمسایہ ممالک بشمول بنگلہ دیش، نیپال اور پاکستان کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتوں کے منتظر ہیں۔
بھارت اور پاکستان کے مابین امن مذاکرات میں جنوری سے جاری تعطل کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ کشمیر کے متنازع علاقے میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان متعدد جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں۔ کشمیر کے معاملے پر بھارت اور پاکستان ماضی میں دو جنگیں لڑ چکے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ کشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کی جانب سے فائر بندی کی بحالی ناگزیر ہے۔
اُنھوں نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔