رسائی کے لنکس

انڈونیشیا میں نو غیر ملکیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کی تیاری


مجرموں کو جیل سے منتقل کیا جارہا ہے
مجرموں کو جیل سے منتقل کیا جارہا ہے

انڈونیشیا میں منشیات کے خلاف قوانین نہایت سخت ہیں۔ 2013ء سے اب تک وہ منشیات اسمگل کرنے والے دس افراد کو موت کی سزا دے چکا ہے۔

انڈونیشیا میں دو آسٹریلوی منشیات فروشوں کو بالی کی جیل سے ایک جزیرے پر لے جایا گیا ہے جہاں ان کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

31 سالہ اینڈریو چن اور 33 سالہ میورن سوکومارن کے علاوہ نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ رحیم سلامی اور فلپائن سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ میری جین ولاسو کو نوسا کمبنگن جزیرے پر لے جایا گیا جہاں اگلے چند روز میں انہیں فائرنگ اسکواڈ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس کے علاوہ نائیجیریا، برازیل اور فرانس سے تعلق رکھنے والے پانچ اور غیرملکی قیدیوں کو بھی موت کی سزا دی جائے گی۔

ایک خاتون سمیت ان نو افراد کو 2005ء میں بالی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں نو کلو سے زائد مقدار میں ہیروئین آسٹریلیا لے جانے کی کوشش میں سزا سنائی گئی۔

اس دوران آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کی موت کی سزا کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے اور اس سلسلے میں وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ نے بیانات جاری کیے ہیں۔

انڈونیشیا میں منشیات کے خلاف قوانین نہایت سخت ہیں۔ 2013ء سے اب تک انڈونیشیا منشیات اسمگل کرنے والے دس افراد کو موت کی سزا دے چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG