انڈونیشیا کےعلاقے باندہ آچے میں اتوار کے روز ایک طاقت ور زلزلہ آیا، لیکن عہدے داروں کا کہناہے کہ کسی جانی اورمالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
امریکی جیالوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز آنے والے اس زلزلے کی شدت 7.4 تھی۔
انڈونیشیا کے موسمیات اور جیو فزکسز کے ادارے نے ایک سونامی الرٹ جاری کیا تھا، لیکن 90 منٹ کے بعد اسے واپس لے لیا گیا۔
ادارے کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ بحر ہند میں باندہ آچے سماٹرا سے 225 کلومیٹر کےفاصلہ پر 30 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
عہدے داروں نے کہا ہے کہ کئی لوگ کسی دوسرے زلزلے کے ڈرسے گھروں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔