واشنگٹن —
ہفتے کے روز انڈونیشیاء میں ساحل سمندر کے پاس ایک آتش فشاں پھٹ پڑا جس سے نکلنے والی راکھ دور دور تک پھیل گئی۔
آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے کی زد میں آکر ساحل ِ سمندر پر سوئے ہوئے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
پالو جزیرے پر موجود ماؤنٹ روکاٹینڈا آتش فشاں کے آس پاس کے علاقے کے مکینوں کو پہلے سے خبردار کر دیا گیا تھا اور تقریباً 2000 افراد یہاں سے نکل کر محفوظ مقام پر چلے گئے تھے۔
انڈونیشی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز آتش فشاں کے اس حادثے میں ہلاک ہونے میں تین بالغ افراد جبکہ دو بچے شامل ہیں۔
انڈونیشیاء کی جغرافیائی محل و وقوع کی وجہ سے یہاں پر پہلے بھی آتش فشاں کے پھٹنے اور زلزلے آنے کے بہت سے واقعات پیش آ چکے ہیں۔