رسائی کے لنکس

ایران میں طاقتور دھماکا،17 فوجی ہلاک


A view of the Washington Monument and the crowd on Inauguration Day, January 21, 2013. (Alison Klein/VOA)
A view of the Washington Monument and the crowd on Inauguration Day, January 21, 2013. (Alison Klein/VOA)

ایران میں اسلحہ کے ایک ڈپو میں ہفتہ کو ہونے والے طاقتور دھماکے میں ’پاسداران انقلاب‘ کے17 فوجی ہلاک اور16 زخمی ہوگئے۔

ایرانی عہدے داروں نے بتایا کہ یہ’’حادثاتی‘‘ دھماکہ دارالحکومت تہران سے 45 کلومیٹر دور مغرب میں شہریار کے علاقے میں فوجی اڈے پر اسلحہ کی منتقلی کے دوران ہوا اوراس کی شدت سےمیلوں دور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ایرانی میڈیا نے ’پاسداران انقلاب‘ کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ ’’آج ایک بج کر تیس منٹ پر پاسداران انقلاب کے ایک اڈے پر اُس وقت خوفناک دھماکہ ہوا جب بارودی مواد کی کھیپ کواسلحہ خانے سے باہر منتقل کیا جارہا تھا۔‘‘

جس علاقےمیں دھماکہ ہوا وہاں کئی گھنٹوں تک آگ کے بلند شعلے دیکھے گئے جبکہ اُس طرف جانے والی سڑکوں کو بند اور صحافیوں کو علاقے سے دور رکھا گیا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایران کا متنازعہ جوہری پروگرام اسرائیل کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کا باعث بنا ہے جبکہ اسرائیل اور امریکہ نے ایران میں مشتبہ طور پر جوہری ہتھیار بنانے والی تنصیبات پر فضائی حملوں کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا ہے۔

ایرانی حکام نے مغربی ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ جس فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا وہ ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک ہے۔

تہران ان الزامات کو بھی رد کرتا ہے کہ ملک کے جوہری پروگرام کے پُرامن نہیں بلکہ فوجی مقاصد ہیں۔

XS
SM
MD
LG