رسائی کے لنکس

غیر ملکی فوجیں عراق سے چلی جائیں: ایرانی وزیر خارجہ


غیر ملکی فوجیں عراق سے چلی جائیں: ایرانی وزیر خارجہ
غیر ملکی فوجیں عراق سے چلی جائیں: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق قائمقام ایرانی وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے عراقی عہدےداروں سے کہاہے کہ غیر ملکی قوتوں کو ان کے ملک سے لازمی طورپر چلے جانا چاہیے۔

انہوں نے یہ بیان بغداد میں عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس کے دوران دیا۔ پچھلے مہینے عراق میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ ان کا اس ملک کا پہلا دورہ ہے۔

ایرانی خبررساں ادارے ارنا نے صالحی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران، عراق کے استحکام ، آزادی اور سالمیت پر یقین رکھتا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عراق کو یہ ضمانت فراہم کرنی چاہیے کہ وہ غیر ملکی فوجوں کے بغیر بھی اپنی آزادی قائم رکھ سکتا ہے۔

پچھلے سال اگست میں امریکہ نے باضابطہ طورپر عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کردیا تھا ۔ اس وقت عراق میں تقریباً 50 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔ امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک تمام امریکی فوجی عراق سے اپنے وطن واپس چلے جائیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر سینیئر عہدے داروں سے بات چیت کے لیے عراق کے دورے پر ہیں۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ وہ عراقی وزیر اعظم نوری المالکی اور صدر جلال طالبانی سے بھی ملاقات کریں گے۔

XS
SM
MD
LG