رسائی کے لنکس

ایران جوہری افژودگی کے لیے نئے آلات نصب کرے گا


GAİP fəalları Avropa şəhərlərində İran rejiminə qarşı nümayiş keçirir
GAİP fəalları Avropa şəhərlərində İran rejiminə qarşı nümayiş keçirir

ایران نے کہا کہ وہ اپنی جوہری تنصیبات میں نئے سینٹری فیوجز نصب کر رہا ہے جن کا مقصد جوہری مواد کی افژودگی کے عمل کو تیز کرنا ہے۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رمین مہمان پرست نے منگل کے روز صحافیوں کو بتایا کہ نئے آلات کی تنصیب سے یورینیم کی افژودگی کا عمل مزید تیز اور معیاری ہوجائے گا۔

ترجمان نے ایران کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

امریکہ اور کئی دیگر یورپی ممالک اس خدشے کا اظہار کرتے آئے ہیں کہ ایران یورینیم کی افژودگی جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی غرض سے کر رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور امریکہ کی جانب سے ایران پر یورینیم کی افژودگی معطل کرنے سے مسلسل انکار کے باعث اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ یورینیم کی افژودگی کا عمل سول اور فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG