رسائی کے لنکس

غنچہ کی ضمانت پر رہائی، اپیل پر فیصلے کی منتظر


حکمراں نظام کے خلاف باتیں کرنے پر، دو نومبر کو تہران کی ایک عدالت نے اُنھیں ایک سال جیل کی سزا سنائی تھی

ایرانی حکام نے اِس ماہ کے اوائل میں گرفتار کی جانے والی ایرانی نژاد برطانوی خاتون کو ضمانت پر رہا کیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انھوں نے مردوں کے والی بال میچ دیکھنے کی کوشش کی تھی، حالانکہ خواتین پر مردوں کے کھیلوں کی تقریبات میں شرکت پر پابندی کے قوانین لاگو ہیں۔

پچیس برس کی غنچہ قوامی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اُن کی دائر کردہ اپیل پر فیصلہ سنائے جانے سے قبل، اُنھیں اتوار کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔

غنچہ کو جون میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ ایران اور اٹلی کے مابین ہونے والے مردوں کے والی بال میچ دیکھنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

حکمراں نظام کے خلاف باتیں کرنے پر، دو نومبر کو تہران کی ایک عدالت نے اُنھیں ایک سال جیل کی سزا سنائی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ غنچہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اُس وقت تک تہران میں رہیں گی، جب تک اُن کی اپیل پر عدالت فیصلہ نہیں سناتی۔

XS
SM
MD
LG