رسائی کے لنکس

ایران نے ’یورینیم کی دو کانوں‘ پر کام شروع کر دیا


ایران کی جوہری تنصیب
ایران کی جوہری تنصیب

سرکاری میڈیا پر منگل کو بتایا گیا کہ خام یورینیم کو کانوں سے نکال کر اس مواد کو افژدہ کر کے جوہری فیول میں تبدیل کیا جائے گا۔

ایران نے کہا ہے کہ اس نے یورینیم کی دو نئی کانیں اور صوبہ یزدان میں ’یلو کیک‘ جوہری پیدواری پلانٹ کھولا ہے۔

سرکاری میڈیا پر منگل کو بتایا گیا کہ خام یورینیم کو کانوں سے نکال کر اس مواد کو افژدہ کر کے جوہری فیول میں تبدیل کیا جائے گا۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس ملک کی تنصیبات سالانہ ساٹھ لاکھ ٹن ’یلو کیک‘ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت کیا گیا جب ایران اپنی جوہری ٹیکنالوجی کا قومی دن منا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی کئی قراردادوں میں یہ مطالبہ کیا ہے کہ ایران یورینیم کی افژودگی سے متعلق اپنی سرگرمیاں روکے اور اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دے۔

ایران اور دنیا کے چھ ترقی یافتہ ممالک کے گروپ کے درمیان گزشتہ ہفتے قازقستان میں ہونے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے تھے۔

تہران کا یہ موقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن ہے اور اس کا مقصد توانائی کا حصول ہے۔
XS
SM
MD
LG