عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم ازکم 30 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق اتوار کو ہونے والے یہ بم دھماکے شیعہ آبادی والے علاقوں میں ہوئے۔
فوری طور پر کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ ایسے پرتشدد واقعات میں القاعدہ سے منسلک سنی انتہا پسند گروپ ملوث ہیں۔
ان بم دھماکوں سے ایک روز قبل عراقی کے شمالی علاقے موصل میں ایک خودکش بمبار نے حملہ کرکے انٹیلیجنس کے ایک بریگیڈیئر جنرل کو دو محافظوں سمیت ہلاک کردیا تھا۔
حالیہ مہینوں میں عراق میں ایک بار پھر پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔