رسائی کے لنکس

عراق: ہلاک ہونے والوں کی تعداد 58 ہوگئی


عراق: ہلاک ہونے والوں کی تعداد 58 ہوگئی
عراق: ہلاک ہونے والوں کی تعداد 58 ہوگئی

عراقی وزیر ِاعظم نوری المالکی نے شمالی عراق میں صوبائی حکومت کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے باغیوں کو کیفرِ کردار تک لانے کا وعدہ کیا ہے ، جِس میں منگل کے روز 58افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مسٹر مالکی نے بدھ کے روز اِس بات کا بھی وعدہ کیا کہ اِس واقعے کی تفتیش ہوگی جِس میں ملٹری یونیفارم اور خودکش جیکٹیں پہنے ہوئے مسلح افرادنے تکریت کی عمارتوں پر چڑھائی کی اور لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔ تکریت ، عراق کے صوبہٴ صلاح الدین کا دارالحکومت ہے۔

ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو بھک سے اُڑا دیا تاکہ دوسرے باغی کمپاؤنڈ میں داخل ہوسکیں، جنھوں نے فائر کھول دیا اور متعدد یرغمالیوں کو ہلاک کردیا، جِس میں تین کونسل کے ارکان بھی شامل تھے۔

کچھ ہی دیر بعد قریب ہی کھڑی ایک کار میں دھماکہ ہوا جِس میں ایک صحافی ہلاک ہوا اورمدد کے لیے متعدد سکیورٹی اہل کار وں کو بلایا گیا۔ کئی گھنٹوں کی لڑائی کے بعد عراقی فوج نے کمپلیکس خالی کرالیا۔

عراق میں امریکی فوج نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ قریب ہی موجود امریکی ملٹری مشیرعراقی فوج کی مدد کو پہنچے اور فضائی چوکسی اور مزید اعانت کی پیش کش کی۔

میجر جنرل انجیلو فُنارا نے کہا کہ کوئی امریکی فوجی صوبائی حکومت کی عمارتوں کے اندر داخل نہیں ہوا تاہم واقعے میں متعدد کے معمولی زخم آئے۔

XS
SM
MD
LG