رسائی کے لنکس

محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی عائد، 10 لاکھ روپے جرمانہ


اس مدت میں 6 ماہ کے لیے وہ میدان سے باہر رہیں گے۔ ان کا سینٹرل کنٹریکٹ جس کے تحت انہیں پانچ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے، وہ بھی معطل رہے گا

پاکستانی کرکٹر محمد عرفان پر ’اسپاٹ فکسنگ‘ کیس میں ایک سال کی پابندی لگا دی گئی ہے، جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

محمد عرفان پہلے ہی اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل ہیں۔

پابندی کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کی قانونی ٹیم نے بدھ کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ کانفرنس میں محمد عرفان بھی موجود تھے۔

محمد عرفان نے کانفرنس کے دوران اعتراف کیا کہ انہیں دو مرتبہ ’اسپاٹ فکسنگ‘ کی پیشکش کی گئی تھی، جنہیں انہوں نے ٹھکرا دیا اور کوئی بدعنوانی نہیں کی۔ لیکن، اس کی اطلاع وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہیں سکے، جس کے لئے وہ قوم سے معافی کے طلب گار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ، کرنل اعظم نے بتایا کہ محمد عرفان کو ایک سال کے لیے نا اہل قرار دیا گیا ہے۔

اس مدت میں 6 ماہ کے لیے وہ میدان سے باہر رہیں گے۔ ان کا سینٹرل کنٹریکٹ جس کے تحت انہیں پانچ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے، وہ بھی معطل رہے گا۔

کرنل اعظم کے مطابق، اگر اس دوران محمد عرفان ضابطہٴ اخلاق کی پابندی کریں اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے سمیت پی سی بی کے اینٹی کرپشن لیکچر کا حصہ بنیں گے تو ان کی بقیہ 6 ماہ کی پابندی ختم ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پابندی کے دوران وہ ہر قسم کی کرکٹ سے دور رہیں گے۔

اس سزا کے ساتھ ہی محمد عرفان آئی سی سی چیمئینز ٹرافی سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG