رسائی کے لنکس

ایسٹر کے دھماکے شام کی شکست کا بدلہ، ابوبکر البغدادی کا ویڈیو بیان


دولت اسلامیہ کے سربراہ کا ویڈیو بیان پیر کو جاری کیا گیا۔
دولت اسلامیہ کے سربراہ کا ویڈیو بیان پیر کو جاری کیا گیا۔

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اپنے رہنما ابو بکر البغدادی کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ابو بکر البغدادی نے جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تنظیم کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں موجود شخص ابو بکر البغدادی ہیں۔ ویڈیو کا دورانیہ 18 منٹ ہے اور یہ نامعلوم مقام سے جاری کی گئی ہے۔

ابو بکر البغدادی کی ایک ویڈیو 5 سال قبل منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں عراق کے شہر موصل کی ایک مسجد میں خطاب کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس خطاب کے دوران ابو بکر البغدادی نے شام اور عراق میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔

ویڈیو میں ابو بکر البغدادی کے سامنے بیٹھے تین افراد کو دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے ہیں۔

ویڈیو میں ابو بکر البغدادی شام کے علاقے باغز میں شکست کا بدلہ لینے کا اعلان کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو دولتِ اسلامیہ کے میڈیا گروپ الفرقان کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ماہ قبل شام میں دولت اسلامیہ کو شکست دینے کا اعلان کیا تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ماہ قبل شام میں دولت اسلامیہ کو شکست دینے کا اعلان کیا تھا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ابو بکر البغدادی نے سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں کو باغز میں ہونی والی شکست کا بدلہ قرار دیا ہے۔

ویڈیو میں ابو بکر البغدادی کہہ رہے ہیں کہ ظالموں کا علاج صرف جہاد میں ہی ہے۔ ​انھوں نے کہا کہ ’داعش کی خلافت کا خاتمہ جنگ کا اختتام نہیں‘۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ عرصہ قبل باغز میں لڑائی ختم ہونے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ دولت اسلامیہ کو مکمل طور پر شکست دی جا چکی ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی صدر کے اعلان کے بعد تجزیہ کاروں نے خبردار کیا تھا کہ دولت اسلامیہ کے خفیہ ٹھکانے اب بھی موجود ہیں لیکن وہ کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔​

حالیہ سالوں میں ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات بھی آتی رہی ہیں۔
حالیہ سالوں میں ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات بھی آتی رہی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق حالیہ کچھ سالوں کے دوران دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ البغدادی کو زخمی یا ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اگر ویڈیو میں موجود شخص واقعی ابو بکر البغدادی ہے تو ایسی تمام اطلاعات غلط ثابت ہو جائیں گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق دولت اسلامیہ کے دنیا بھر میں ہمدرد موجود ہیں۔ ابوبکر بغدادی کی اس ویڈیو سے انہیں حوصلہ اور مزید تقویت مل سکتی ہے۔

ابو بکر بغدادی کون ہیں؟

ابو بکر البغدادی کا اصل نام ابراہیم اوواد ابراہیم البدری ہے اور 1971ء میں عراق میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 2013ء میں دولت اسلامیہ عراق اور شام کی بنیاد رکھی دولت اسلامیہ عراق اور شام میں ہونے والی مختلف پر تشدد کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔

2014ء میں دولت اسلامیہ نے دنیا بھر میں خلافت کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ابو بکر بغدادی اس کے خلیفہ ہوں گے۔

دولت اسلامیہ کو امریکہ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG