رسائی کے لنکس

شمالی اٹلی میں زلزلے سے 15 افراد ہلاک


اٹلی کے شمالی حصے میں ایک طاقت ور زلزلے سے کم ازکم 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پہلے بھی اس ماہ کے شروع میں اسی علاقے میں ایک مہلک زلزلہ آیا تھا۔

امریکہ کے جیالوجیکل سروے نے کہا ہے کہ اٹلی میں منگل کی صبح آنے والے اس زلزلے کی شدت رکٹر سکیل پر 5 اعشاریہ 8 تھی۔ ایملیا رومنگنا کا علاقہ اس زلزلے کا نشانہ بنا۔

زلزلے کے جھٹکے ایک بڑے شہر میلن سمیت شمالی اور وسطی اٹلی بھر میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد علاقے میں کئی طاقت ور آفٹر شاکس بھی آئے۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی کارکن زلزلے کے نتیجے میں گر جانے والے گھروں اور عمارتوں کے ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔

منگل کے زلزلے نے پرما سے 58 کلومیٹر دور کےاس علاقے کو بھی اپنا ہدف بنایا جہاں اسی شام فٹ بال کا ایک بڑا میچ ہونے والا تھا۔ عہدے داروں نے یہ میچ منسوخ کردیا ہے۔

ایک ہفتے سے کچھ ہی پہلے اسی علاقے میں رکٹر سکیل پر6 کی شدت سے آنے والے زلزلے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور کئی کارخانوں اور تاریخی اہمیت کی قدیم عمارتوں کو نقصان پہنچاتھا۔ زلزلے سے بہت سے لوگوں کو اپنے گھروں سے محروم بھی ہونا پڑاتھا۔

عہدےد اروں کا کہناہے کہ اس سے قبل آنے والے زلزلے سے علاقے میں زرعی شعبے کو لاکھوں ڈالر کا نقصان کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

XS
SM
MD
LG