بھارت کے مایہ ناز اور شہرہ آفاق غزل سرا جگجیت سنگھ کی دماغ کی شریان پھٹ گئی ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت بہت نازک ہے۔ انہیں ممبئی کے علاقے باندہ میں واقع لیلا وتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
ممبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انہیں جمعہ کی شام اچانک برین ہیمریج ہوا جس کے بعد فوری طور پر اسپتال میں ان کے دماغ کی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے۔اس وقت وہ آئی سی یو میں داخل ہیں۔
جمعہ کی شام انہیں ممبئی میں ہی ایک لائیو کنسرٹ میں شرکت کرنا تھی کہ اچانک ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی۔جگجیت سنگھ کی عمر ستر سال ہے ۔