پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پہلی شریک حیات جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی اور عمران کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں وہ دن یاد ہے جب عمران خان نے 1997 میں اپنا پہلا الیکشن لڑا تھا۔
جمائما نے مزید ٹوئٹس میں لکھا ہے کہ ان دنوں عمران خان نئے نئے سیاست میں آئے تھے ۔ انہیں نہ کوئی تجربہ تھا اور نہ ہی پختہ نظریات۔
وہ ایک دلچسپ بات بھی شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں، "1997 کے انتخابات کے بعد عمران نے کئی بار فون کیا اور کہا کہ ہم نے ہارنے میں کلین سوئپ کیا ہے۔"
سوشل میڈیا پرپیغام دیتے ہوئے جمائما نے یہ بھی لکھا ہے کہ’ 22سال کی جدوجہد اور قربانیوں کےبعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہیں۔‘
انہوں نے پاکستان کی عوام کو انتخابات کی مبارکباد دی۔ ’ خوبصورت‘، ’پگلے ‘، ’پیارے‘ اور’ پرانا دوست‘ کہہ کر پاکستان کے لیے پیار اور دلی جذبات کا اظہار کیا۔
انہوں نے ’پاکستان زندہ باد‘ لکھا اور یہ امید کی کہ 'پاکستان کے لوگوں کو وہ رہنما مل جا ئے گا جس پر وہ یقین رکھتے ہیں۔'