رسائی کے لنکس

جاپان کا چین سے اپنے شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ


چین میں جاپانیوں کے خلاف مظاہرہ
چین میں جاپانیوں کے خلاف مظاہرہ

جاپان کے وزیراعظم نے بیجنگ سے چین میں اپنے شہریوں اور کمپنیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم ناٹوکان نے پیر کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ اُنھوں نے بیجنگ کو پیغام بھیجا ہے کہ گذشتہ اتوارکو جاپانیوں کے خلاف ہونے والے مظاہرے ’افسوسناک‘ ہیں اور چین میں جاپانیوں کو تحفظ کی ضرورت ہے۔

گذشتہ ہفتے کے اواخر میں چین کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے جاپانیوں کے خلاف ریلیوں میں حصہ لیا۔ یہ جلوس زیادہ تر پرامن رہے لیکن اکا دُکا مقامات پر احتجاج کرنے والوں نے جاپانیوں کی گاڑیوں اور دکانوں کے شیشے توڑے۔

گذشہ ہفتہ کے روز ہی ٹوکیو میں چینیوں کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی جس میں تقریباً تین ہزار لوگوں نے شرکت کی۔ دونوں ملکوں میں مشرقی چینی سمندر میں واقع جزائر کے تنازع بعد دونوں ملکوں میں قوم پرست جذبات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

چینی حکام نے ملک کے مختلف علاقوں میں اتوار کو جاپانیوں کے خلاف ہونے والے مظاہرے کو’قابل فہم‘ قرار دیا تاہم مظاہرین کو تلقین کی کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں۔

جاپانی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ دونوں ملکوں کو اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تحمل سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG