رسائی کے لنکس

گوگل متنازع جزائر کے لیے چینی نام استعمال نا کرے: جاپان


گوگل متنازع جزائر کے لیے چینی نام استعمال نا کرے: جاپان
گوگل متنازع جزائر کے لیے چینی نام استعمال نا کرے: جاپان

ساؤتھ چائنا سی میں واقع جزائر کے حوالے سے جاپان اور چین کے درمیان تنازع میں معروف انٹرنیٹ کمپنی گوگل کو بھی گھسیٹا جا رہا ہے۔

جاپانی وزیر خارجہ Seiji Maehara نے جمعرات کے روز ایک پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ ان کی وزارت گوگل سے رابطہ کر کے اس کی طرف سے جاری کردہ نقشوں پر متعلقہ جزائر کے لیے چینی نام ہٹانے کا کہے گی۔

انھوں نے حزب اختلاف کے ایک رہنما کے حالیہ اقدام کی بھی توثیق کی جس نے بدھ کو دارالحکومت ٹوکیو میں گوگل کے دفاتر جا کر یہی مطالبہ کیا تھا۔

جاپان ان متنازع جزائر کو سینکاکو کا نام دیتا ہے جب کہ چین ان کی نشاندہی دیاؤیو کے نام سے کرتا ہے۔ گوگل کے نقشوں پر اس وقت ان جزائر کے لیے دونوں نام استعمال کیے جا رہے ہیں۔

گذشتہ ماہ جاپانی فورسز نے ان جزائر کے قریب ماہی گیری میں استعمال ہونے والی ایک چینی کشتی کے کپتان کو گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔ یہ جزائر اس وقت جاپان کے زیر انتظام ہیں۔

اگرگوگل جاپان کی درخواست پر عمل کرتا ہے تو چین کی جانب سے برہمی کے اظہار کا خدشہ ہے۔ حال ہی میں گوگل کو چین میں کام جاری رکھنے کے لیے لائسنس میں توسیع دی گئی ہے ۔

XS
SM
MD
LG