رسائی کے لنکس

جاپان میں زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری


جنوبی جاپان میں واقع جزائر اوکی ناوا میں آنے والے زلزلے کے بعد علاقے میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

مقامی ٹی وی کے مطابق 4ء6 شدت کے زلزلے کا مرکز کم گہرے سمندر میں تھا۔ زلزلے کےجھٹکوں کے بعد اوکی ناوا جزائر کے اطراف میں 50 سینٹی میٹر تک بلند سمندری لہریں اٹھنے کے امکان کے پیشِ نظر سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

تاحال کسی علاقے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG