رسائی کے لنکس

سونامی کی لہریں امریکی جزیرے ہوائی سے ٹکراگئیں


سونامی کی لہریں امریکی جزیرے ہوائی سے ٹکراگئیں
سونامی کی لہریں امریکی جزیرے ہوائی سے ٹکراگئیں

جاپان میں شدید زلزلے سے پیدا ہونے والے سمندری طوفان کی لہریں بحرالکاہل پر واقع امریکی جزائرہوائی سے ٹکرانا شروع ہوگئیں ہیں۔فوری طورپر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

جمعے کی صبح طوفانی لہریں تفریحی ساحلی علاقے کائیکی کی میں خشکی پر چڑھ گئیں ۔ اوہو اور کیووا کے جزائر میں سمندری لہروں کی بلندی ایک میٹر تک ریکارڈ کی گئی ، تاہم ان دونوں مقامات سے املاک کے کئی بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

صدر براک اوباما کو،جو ہوائی میں پیدا ہوئے تھے اور جنہوں نے اپنی جوانی کا کچھ عرصہ وہاں گذارا تھا، جمعے کی صبح وائٹ ہاؤس میں جاپان میں 8.9 کی شدت سے آنے والے زلزلے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے طوفان سے آگاہ کیا گیا۔

صدر اوباما نے اپنے ایک بیان میں جاپان میں زلزلے سے متاثرہ افراد سے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہنگامی امداد کے وفاقی ادارے نے ہوائی ، بحرالکاہل کے ساتھ واقع امریکی علاقے اور مغربی ساحلی حصوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

XS
SM
MD
LG