رسائی کے لنکس

جاپان میں بجلی بچاؤ مہم کا آغاز


جاپان میں بجلی بچاؤ مہم کا آغاز
جاپان میں بجلی بچاؤ مہم کا آغاز

جاپان میں تین ماہ قبل آنے والے زلزلے اور سونامی سے فوکوشیما جوہری بجلی گھر کی تباہی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے جاپانی حکومت نے ٹوکیو اور ٹوہوکو کے علاقوں میں جمعہ سے بجلی بچاؤ مہم کا آغاز کردیا ہے ۔

جاپانی حکومت نے دونوں علاقوں میں واقع بڑے کاروباری اداروں، یونیورسٹیوں اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کو 15 فی صد تک بجلی کی کھپت کم کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہدایات پر عمل درآمد میں ناکامی پر ان اداروں کو 1400 ڈالرز تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔

حکومت نے ٹوکیو اور ٹوہوکو کے علاقوں کے چھوٹے کاروباری اداروں اور گھروں کے مالکان کو اپنی بجلی کی کھپت میں رضاکارانہ طور پر کمی لانے کی ہدایت کی ہے۔

بجلی بچاؤ مہم ستمبر تک جاری رہے گی۔

XS
SM
MD
LG