رسائی کے لنکس

جاپان: ایک اور جوہری بجلی گھر کے ری ایکٹر میں خرابی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جاپان میں بجلی پیدا کرنے والی ایک کمپنی نے فنی خرابی کے باعث ہفتہ کے روز اپنے ایک جوہری ری ایکٹر کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم ری ایکٹر کی خرابی سے کسی قسم کی تابکاری کا اخراج نہیں ہوا ہے۔

'کنسائی الیکٹرک پاور کمپنی' کے حکام کے مطابق ٹوکیو سے 350 کلومیٹر مغرب میں واقع 'اوہی بجلی گھر' کے ری ایکٹر نمبر 1 کو فنی خرابی کے باعث بند کیا جا رہا ہے۔

حکام کے بقول بورک ایسڈ سے بھرے ری ایکٹر کے ایک ٹینک کا درجہ حرارت نامعلوم وجوہات کی بناء پر جمعہ کے روز اچانک گرگیا تھا جو اب معمول کی سطح پر واپس آچکا ہے۔ تاہم ری ایکٹر کو مزید جانچ پڑتال کیلیے بند کیا جارہا ہے۔

ری ایکٹر کی بندش سے جاپان میں جاری بجلی کی موجودہ بحران میں مزید شدت آجائے گی جس کی بنیادی وجہ فوکوشیما کے جوہری بجلی گھر کی بندش ہے جسے رواں برس مارچ میں آنے والے زلزلے اور سونامی سے متاثر ہونے کے بعد بند کردیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG