رسائی کے لنکس

دنیا کے بلند ترین ٹاور سے ٹوکیو کا نظارہ


ٹوکیو میں دنیا کا بلند ترین ٹاور ’سکائی ٹری‘
ٹوکیو میں دنیا کا بلند ترین ٹاور ’سکائی ٹری‘

ٹوکیو میں دنیا کے بلند ترین ٹاور کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد منگل کو جب اس کا باضابطہ افتتاح کیا گیا تو جاپانی دارالحکومت کا بلندی سے نظارہ کرنے کے لیے سبقت لے جانے کی دوڑ میں ہزاروں شائقین کا تانتا بندھ گیا۔

’سکائی ٹری‘ نامی اس ٹاور کی اونچائی 634 میٹر (2080 فٹ) ہے جسے 65 ارب جاپانی ین یا تقریباً 52 کروڑ ڈالر لاگت سے مجموعی طور پر نو سالوں میں تعمیر کیا گیا۔ ٹوکیو شہر کا نظارہ کرنے کے لیے پہلا مقام یا آبزرویشن ڈیک 350 میٹر اور دوسرا 450 میٹر کی بلندی پر بنایا گیا ہے۔

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ دنیا کا بلند ترین ٹاور ہے جبکہ دبئی کی بُرج خلفیہ بلند ترین عمارت ہے جس کی اونچائی 829 میٹر (2720 فٹ) ہے۔

پہلے روز آٹھ ہزار افراد کو ’سکائی ٹری‘ سے ٹوکیو کا نظارہ کرنے کا موقع ملا۔ اس کی اونچائی فرانس کے ایفل ٹاور سے دو گنی ہے۔

XS
SM
MD
LG