رسائی کے لنکس

امریکہ میں مزدا 6 کار کی پیدوار بند کرنے کا اعلان


امریکہ میں مزدا 6 کار کی پیدوار بند کرنے کا اعلان
امریکہ میں مزدا 6 کار کی پیدوار بند کرنے کا اعلان

جاپان کے کار ساز ادارے مزدا کا کہناہے کہ وہ امریکہ میں واقع فورڈ کمپنی کے اشتراک سے چلنے والے اپنے پلانٹ میں درمیانے سائز کی کاروں کی پیداوار بند کررہاہے۔

مزدا کمپنی کے ایک ترجمان نے منگل کے روز کہا کہ ڈیٹرائٹ میں واقع پلانٹ میں مزدا 6 کی پیداور بند کرنے کا فیصلہ کمپنی کی عالمی ضروریات اور شمالی امریکہ میں اس ماڈل کی طلب کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ماڈل کی نئی کھیپ جاپان کے شہر یاما گوچی میں واقع پلانٹ پر تیار کی جائے گی۔

ترجمان نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ اس فیصلے پر کب سے عمل درآمد ہوگا اور آیا جاپانی کمپنی اپنے امریکی شراکت دار سے تعلق ختم کردے گی۔

پچھلے ہفتے نکئی بزنس ڈیلی نے کہا تھا کہ مزدا 2013ء تک امریکہ میں اپنے اس ماڈل کی پروڈکشن بند کردے گی۔

ڈیٹرائٹ میں مزدا اور فورڈ کے اشتراک سے کام کرنے والے پلانٹ پر 1600 سے زیادہ کارکن ہیں اور اس پلانٹ پر فورڈ کی مستونگ کار بھی تیار کی جاتی ہے۔

دونوں کمپنیوں نے اپنے اس مشترکہ منصوبے کا آغاز 1992ء میں کیا تھا جس میں فورڈ کمپنی کے 33 فی صد حصص تھے۔ اب فورڈ کے پاس مزدا کی صرف ساڑھے تین فی صد حصص ہیں۔

XS
SM
MD
LG