رسائی کے لنکس

راؤ انوار، نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کے ذمہ دار قرار


سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے کچھ ماہ قبل کراچی میں مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان نقیب اللہ کے قتل کا ذمے دار قرار دے دیا گیا ہے۔

ساتھ ہی، جے آئی ٹی کی جانب سے اس اقدام کو دہشت گردی قرار دے دیا گیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’راؤ انوار نے نقیب اللہ اور دیگر کو ماورائے عدالت قتل کیا‘‘۔

جے آئی ٹی ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی جس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’نقیب اللہ اور دیگر افراد کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا‘‘۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ماورائے عدالت قتل کو چھپانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیا گیا، جبکہ واقعے کے بعد راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے نہ صرف شواہد ضائع کئے بلکہ ان افراد نے اپنے اختیارات کا بھی ناجائز استعمال کیا۔

XS
SM
MD
LG