رسائی کے لنکس

'دیامر، چلاس کے اسکولوں پر حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے'


گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات نے ان اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا جو قانون نافذ کرنے والے ادارے کر رہے ہیں؛ اور کہا کہ ’’اس سلسلے میں متعدد گرفتاریاں ہو چکی ہیں اور جلد ہی اصل ملزموں کو بے نقاب کر دیا جائے گا‘‘

پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے دیامر اور چلاس میں اسکولوں پر حملوں کے بعد کہا ہے کہ جب بند تعمیر کرنے کی بات ہوتی ہے تو اسکولوں پر حملے ہونے لگتے ہیں۔

گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات، شمس میر اور سابق وزیر سعدیہ نے وائس آف امریکہ کے پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں بات کرتے ہوئے چیف جیسٹس سے اتفاق کیا اور کہا کہ ’’نہ صرف بند کی تعمیر دشمنوں کے لئے تکلیف دہ ہے، بلکہ یہ علاقہ سی پیک کا گیٹ وے بھی ہے؛ اور ان حملوں میں یقینی طور پر بیرونی ہاتھ ہے‘‘۔

شمس میر نے ان اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا جو قانون نافذ کرنے والے ادارے کر رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعدد گرفتاریاں ہو چکی ہیں اور جلد ہی اصل ملزموں کو بے نقاب کردیا جائے گا۔

سعدیہ کا کہنا تھا کہ ’’اس قسم کے واقعات لوگوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں اور کل تک جو لوگ لڑکیوں کی تعلیم کی مخالفت کرتے تھے آج وہی لوگ نہ صرف ان حملوں کی مذمت کر رہے ہیں، بلکہ لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔‘‘

مزید تفصیلات کے لیے آڈیو رپورٹ سنیے:

please wait

No media source currently available

0:00 0:03:22 0:00

XS
SM
MD
LG