واشنگٹن میں مقیم ایک ممتاز تجزیہ کار نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ اُنھیں اِس بارے میں شک و شبہ ہے کہ شام کے تنازع سے متعلق جمعے کے دِن ویانا میں جو میٹنگ ہو رہی ہے اُس میں داعش کے خلاف امریکہ اور روس کے درمیان کوئی مشترکہ حکمتِ عملی طے ہو سکے گی۔
اس اجلاس میں سعودی عرب اور ایران کے عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایران اس قسم کے اجلاس میں موجود ہوگا۔
تجزیہ کار ڈاکٹر زبیر اقبال نے اردو سروس کے پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں ایک سوال کے جواب میں اس بات سے اتفاق کیا کہ اس بارے میں کافی باتیں ہو رہی ہیں کہ امریکہ انتہاپسندی پر مبنی داعش کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے زمینی افواج شام بھیجے گا۔
تفصیل کے لیے، آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے: