رسائی کے لنکس

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم


سندھ کے گورنر اور وزیراعلیٰ کی صدر زرداری سے ملاقات
سندھ کے گورنر اور وزیراعلیٰ کی صدر زرداری سے ملاقات

صدرزرداری نے تمام سیاسی قوتوں اور دیگر فریقوں سے کہا کہ وہ کراچی میں امن کی بحالی اور جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے صوبہ سندھ کی حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت کارروائی کریں گے۔

کراچی کے عباس ٹاؤن میں گزشتہ اتوار کو ہونے والے ہلاکت خیز بم دھماکے اور شہر میں امن و امان کی مجموعی صورت حال سے متعلق جمعہ کی شب ایک اعلٰی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر زرداری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا کہ وہ جرائم پیشہ عناصر سے سختی سے نمٹیں۔

صدرزرداری نے تمام سیاسی قوتوں اور دیگر فریقوں سے کہا کہ وہ کراچی میں امن کی بحالی اور جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔

پاکستانی صدر نے اس موقع پر ایک مرتبہ پھر کہا کہ انتخابات وقت مقررہ پر ہی ہوں گے اور کسی کو بھی امن و امان کی صورت حال کو خراب کر کے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

موجودہ منتخب اسمبلی 16 مارچ کو اپنی مدت پوری کر رہی ہے اور انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن تیاریوں میں مصروف ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے جمعہ کو پاکستانی فوج کے صدر دفتر میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز سے ملاقات کی تھی جس میں فوجی کمانڈر نے انتخابات کے دوران قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

الیکشن کمیشن کے عہدیدار یہ کہہ چکے ہیں کہ قبائلی علاقوں اور پاکستان صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے بعض اضلاع کے علاوہ کراچی میں بھی انتخابات کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرنا ہوں گے۔
XS
SM
MD
LG