پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں پیر کو چینی قونصل خانے کے قریب بم دھماکا ہوا جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کلفٹن کے علاقے میں قائم کونصل خانے کے قریب کھڑی ایک موٹر سائیکل میں بم نصب کیا گیا تھا۔
دھماکے سے تین موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا جب کہ قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
کلفٹن کا شمار کراچی کے اہم رہائشی علاقوں میں ہوتا ہے جہاں قونصل خانے اور بڑی کمپنیوں کے دفاتر بھی قائم ہیں، جس کی وجہ سے وہاں عموعاً سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات رہتے ہیں۔