رسائی کے لنکس

کراچی: پُر تشدد واقعات میں 10 ہلاک


شہر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پُر تشدد واقعات اور فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات ماڑی پور، اورنگی ٹاؤن، کورنگی اور گلستان ِجوہر میں پیش آئے جبکہ ناردرن بائی پاس سے چار لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔

کراچی میں پُر تشدد واقعات کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا اور مختلف واقعات میں 10 افراد ہلاک کر دیئے گئے۔

دوسری طرف نجی ٹی چینل ’اے آر وائی نیوز‘ کے پارکنگ ایریا سے دیسی ساختہ بم اور دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

شہر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پُر تشدد واقعات اور فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات ماڑی پور، اورنگی ٹاؤن، کورنگی اورگلستان ِجوہر میں پیش آئے جبکہ پولیس نے ناردرن بائی پاس سے چار لاشیں بھی برآمد کی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی پارکنگ سے ملنے والے بم اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق بم دسپوزل اسکوارڈ کا کہنا ہے کہ اگر بروقت دھماکا خیز مواد اور بم ناکارہ نہ بنایا جاتا تو بہت بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی۔

نجی ٹی وی چینلز پر دستی بم حملوں کا دودن میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔ پیر کی رات ’آج نیوز‘ اور ’وقت‘ ٹی وی کے دفاتر پر بھی حملے ہو چکے ہیں جبکہ اس سے قبل ایکسپریس نیوز پر بھی ایک سے زائد حملے ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG