بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے دو بھارتی پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو ہندواڑا کے علاقے میں دونوں اہلکار ایک بس اڈے پر معمور تھے جب حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کی اور وہاں سے فرار ہو گئے جس کے بعد بھارتی سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
زخمی اہلکاروں آزاد چند اور سنتوش کمار کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب بھارتی پارلیمان پر حملے کے الزام میں افضل گورو کو پھانسی دیے جانے کے بعد سے بھارتی کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں۔
گورو کی پھانسی کے بعد سے مختلف علاقوں پرتشدد احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے اور کرفیو کی خلاف ورزی پر متعدد مقامات پر پولیس اور مظاہرین کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ان واقعات میں کم ازکم تین شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔