رسائی کے لنکس

ویسٹ گیٹ شاپنگ مال: چار حملہ آوروں کے نام ظاہر


ہلاک شدگان، کینیا
ہلاک شدگان، کینیا

دو سال قبل کینیا نے الشباب سے نبردآزما ہونے کے لیے اپنی فوجیں صومالیہ روانہ کی تھیں، جو صومالیہ کو سخت گیر اسلامی ریاست بنانے کے لیے جنگ لڑ رہا ہے

کینیا کے ایک فوجی ترجمان نے اُن چار افراد کے ناموں کی تصدیق کردی ہےجن کے لیے کہا جاتا ہے کہ وہ گذشتہ ماہ کینیا کےایک شاپنگ مال میں مذہبی شدت پسندوں کے مہلک حملے میں شامل تھے۔

میجر امانوئیل شرچیر نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کے نام ابو بارح السوڈانی، عمر نبھن، خطاب الکینی اور عمیر ہیں، جن کے نام پہلی بار کینیا کا ایک مقامی ٹیلی ویژن اسٹیشن نشر کر چکا ہے۔

اُنھوں نے بتایا کہ یہ چاروں افراد چھاپے کے دوران ہلاک ہوئے۔

میڈیا کی طرف سے ’سی سی ٹیلی ویژن‘ سے حاصل کردہ فٹیج میں چار افراد نیروبی میں ویسٹ گیٹ مال کے ایک اسٹور میں داخل ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

اِس سے قبل، کینیا کے حکام نے بتایا تھا کہ چھاپے میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوئے۔

اِس حملے کی ذمہ داری صومالی دہشت گرد گروپ، الشباب نے قبول کی ہے، جس نے کم از کم 67افراد ہلاک ہوئے، جس میں حملہ آوروں کی تعداد شامل نہیں ہے۔

القاعدہ سے منسلک اس گروپ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ کینیا کی فوج کی طرف سے صومالیہ میں مداخلت کا بدلہ ہے۔


الشباب نے کینیا کے خلاف تشدد کی مزید کارروائیاں کرنے کا عہد کیا ہے۔ باغیوں کے اس گروپ نے کینیا کی افواج کے صومالیہ سے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

دو سال قبل کینیا نے الشباب سے نبردآزما ہونے کے لیے اپنی فوجیں صومالیہ روانہ کی تھیں، جو صومالیہ کو سخت گیر اسلامی ریاست بنانے کے لیے جنگ لڑ رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG