رسائی کے لنکس

شام کے صدر کی حمایت پر کیری کی روس پر نکتہ چینی


کیری نے منگل کے روز برسلز میں کہا کہ ’’میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم شامی عوام کے معاملے پر ہار نہیں مانیں گے، اور ہم امن کے حصول کی کوششیں ترک نہیں کر رہے ہیں‘‘

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے روس کی جانب سے صدر بشارالاسد کی حمایت کرنے کے لیے ’’غیر ذمہ دارانہ اور انتہائی کوتاہ اندیش فیصلے‘‘ پر نکتہ چینی کی ہے، اور کہا ہے کہ شام میں لڑائی کو ختم کرنے کے لیے کوششیں لازمی طور پر جاری رہنی چاہئیں، حالانکہ جنگ بندی سے متعلق امریکہ روس مذاکرات معطل ہوچکے ہیں۔


کیری نے منگل کے روز برسلز میں کہا کہ ’’میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم شامی عوام کے معاملے پر ہار نہیں مانیں گے، اور ہم امن کے حصول کی کوششیں ترک نہیں کر رہے ہیں‘‘۔

پیر کے روز امریکہ اور روس نے شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے مذاکرات معطل کردیے، جس سے قبل امریکہ نے روس پر سمجھوتے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام لگایا، تاکہ لڑائی بند ہو اور محصور مضافات میں امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

کیری نے کہا کہ امریکہ اور روس اب بھی وسیع تر کثیر ملکی بات چیت کریں گے۔

XS
SM
MD
LG