رسائی کے لنکس

بحیرہٴ جنوبی چین میں تعمیرات بند کی جائیں: کیری


امریکی وزیرِ خارجہ نے تمام ملکوں پر زور دیا کہ خطے میں تناؤ میں کمی لانے کے لیے بحیرہ جنوبی چین میں تعمیرات اور فوجی سرگرمیوں کو روکا جائے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جمعرات کو چین سے براہِ راست مالبہ کیا کہ بحیرہٴجنوبی چین میں مصنوعی جزائر تعمیر کرنا بند کیے جائیں اور متنازع زمینوں پر تعمیراتی سرگرمیاں روکی جائیں۔

اِس ہفتے ملائیشیا میں منعقد ہونے والی جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم (آسیان) کے علاقائی فورم میں شرکت کے دوران، سفارت کاروں نے علاقائی تنازع پر ایک مشترکہ بیان دینے سے متعلق اتفاق رائے کی کوشش کی۔

کیری نےخطے کی بحری اور فضائی حدود کی آزادی کو برقرار رکھنے کو ’لازمی‘ قرار دیا۔

بقول اُن کے، ’باوجود اِن یقین دہانیوں کے کہ اِن آزادیوں کی حرمت کا خیال رکھا جائے گا، ہمیں حالیہ ماہ کے دوران جاری کیے گئے انتباہ اور پابندیوں کی کوششوں کا علم ہے۔ مجھے صاف طور پر کہنے دیجئیے: امریکہ کسی طور پر آبی اور فضائی حدود کی آزادیوں، یا سمندر کے دیگر قانونی استعمال کو صلب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا‘۔

کیری نے تمام ملکوں پر زور دیا ہے کہ خطے میں تناؤ میں کمی لانے کے لیے تعمیرات اور فوجی سرگرمیوں کو روکا جائے۔

ساتھ ہی، جہازرانی اور ماہی گیری کے میدان میں چین، ویتنام، ملائیشیا، تائیوان اور فلپین کے خطے کے دور دراز سمندروں پر ملکیت کے دعوے ہیں۔ تاہم، اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے، اِس سال چین نے زمین کو استعمال کے قابل بنانے اور طیاروں کے اترنے یا پرواز کی ایئرفیلڈ بنانے کا آغاز کر دیا ہے۔

بدھ کے روز، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اُن کے ملک نے آبی گزرگاہوں میں زمین کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے منصوبے بند کردیے ہیں۔

کیری نے اِس امید کا اظہار کیا کہ یہ بات سچ ہو، لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

بقول اُن کے، ’دراصل، جس بات کی ضرورت ہے وہ یہ کہ نہ صرف زمین پر قبضے کی کوششیں ترک کی جائیں، بلکہ وسیع پیمانے کی تعمیرات اور فوجی نوعیت کی سرگرمیاں بند کی جائیں‘۔

XS
SM
MD
LG