پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر میں جمعرات کو شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو لڑاکا طیاروں سے نشانہ بنایا گیا جس میں پانچ مبینہ عسکریت پسند ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی پاکستانی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے تحصیل تیراہ میں کی۔
یہ کارروائی ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب خیبر ایجنسی سے متصل پشاور شہر کے گرد و نواح میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
رواں ہفتے ہی پشاور کے مضافاتی علاقے متنئی میں سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر درجنوں جنگجوؤں نے حملہ کر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت چھ اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔