رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا، امریکہ مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کریں:شمالی کوریا


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے جمعرات کو اس دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ پیانگ یانگ کی کسی اشتعال انگیزی پر سیول اسے ’’سفاک و حتمی سزاء‘‘ دے گا۔

شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کو منسوخ کریں بصورت دیگر یہ مشقیں بین الکوریائی تعلقات کی ’’ہلاکت خیز طور پر تباہی‘‘ کا باعث بنیں گی۔

پیانگ یانگ کے سرکاری میڈیا نے آئندہ ماہ کے اواخر میں ہونے والی فوئیل ایگل اینڈ کی ریزالو نامی مشقیں منعقد ہونے کی صورت میں ’’ناقابل حد تک تباہی‘‘ کا انتباہ کیا۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے جمعرات کو اس دھمکی کو مسترد کردیا۔ ترجمان کم من سیوک نے متنبہ کیا کہ پیانگ یانگ کی کسی اشتعال انگیزی پر سیول اسے ’’سفاک و حتمی سزاء‘‘ دے گا۔

’’ہم فوئیل ایگل اینڈ کی ریزالو مشقیں منصوبے کے مطابق کریں گے۔ اگر شمالی کوریا نے معمول کی ان مشقوں کے بہانے کوئی فوجی جارحیت کی تو ہماری فوج اسے سفاک و حتمی سزاء دے گی۔‘‘

یہ سالانہ مشقین ہمیشہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشدگی کا سبب بنتی رہی ہیں۔ شمالی کوریا انہیں ان پر حملے کی تیاری گردانتا ہے جبکہ سیول کا کہنا ہے کہ یہ دفاعی مقصد کے لیے ہیں۔

گزشتہ سال مشقیں عین اس وقت ہوئیں جب پیانگ یانگ کے جوہری تجربے کے بعد دونوں پڑوسی ممالک کے مابین تعلقات میں انتہائی کشیدگی پائی جارہی تھی۔

حالیہ ہفتوں میں دونوں کوریائی ملکوں کے تعلقات میں بہرتی کے آثار دیکھے گئے اور دونوں اطراف نے کم از کم تعلقات بہتر کرنے کے بارے میں کہنا شروع کیا۔
XS
SM
MD
LG