رسائی کے لنکس

روس سے براستہ شمالی کوریا گیس درآمد منصوبے پر محتاط رہنے کی ضرورت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی کوریا کی حکومت نے اپنی پارلیمنٹ کو یقین دلایا ہے کہ وہ روس سے براستہ شمالی کوریا ملک میں درآمد کی جانے والی قدری گیس کے مجوزہ منصوبے کے خطرات پر محتاط انداز سے غور کرے گی۔

حکام نے یہ یقین دہانی پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں دلائی۔ ایک روزقبل جنوبی کوریا کے صدر لی مایونگ باک نے کہا تھا کہ مجوزہ پائپ لائن منصوبے پر توقع سے زیادہ جلدی عمل درآمد ہوسکتا ہے۔

روس کے قدرتی گیس کے ایک بڑے ادارے’’گاز پروم‘‘ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ شمالی وجنوبی کوریا کے حکام اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل پر متفق ہوگئے ہیں، جس سے فریقین کے لیے بڑے فائدے کے حصول کے علاوہ دونوں کوریائی ممالک کے مابین تعلقات کی بہتری کو فروغ حاصل ہوسکتا ہے۔

لیکن جنوبی کوریا میں ناقدین نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کسی بھی وقت سیاسی وجوہات کی بنا پر پائپ لائن کو بند کرنے کی دھمکی دے سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG