رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کی سیول کو جنگ کی دھمکی


شمالی کوریا کے ایک اعلیٰ فوجی عہدے دار نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں جنوبی کوریا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جنگ کی ایک بارپھر دھمکی دی ہے، اگرچہ چین اسےعلاقے میں مزید اشتعال انگیزی سے باز رہنے کی تلقین کرچکاہے۔

شمالی کوریا میں ’یوم افواج‘ کے موقع پر وائس مارشل ری یونگ ہو نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ان کی افواج ایسے ہتھیاروں سے مسلح ہیں جو ایک ہی ہلے میں امریکی فوج کو تباہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج پیانگ یانگ کے راہنماؤں کو بدنام کرنے والے ہر شخص کا سرتن سے جدا کردے گی۔

شمالی کوریا کا لب لہجہ جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک کی اس تنقید کے بعد کہ شمالی کوریا اپنا سرمایہ بھوک سے نڈھال عوام کو خوراک کی فراہمی کی بجائے ناکام راکٹ تجربوں پر صرف کررہاہے، انتہائی سخت اور عسکری عزائم کا حامل ہوگیا ہے۔

بعض مبصرین کو یہ خدشہ ہے کہ شمالی کوریا اپنے راکٹ تجربے کی ناکامی کے بعد توجہ تبدیل کرنے کے لیے تیسرا جوہری دھماکہ کرسکتا ہے۔

اس سے قبل شمالی کوریا نے 2006ء اور 2009ء کے راکٹ تجربوں کے بعد جوہری دھماکے کیے تھے۔

XS
SM
MD
LG