رسائی کے لنکس

کویت: حکومت مخالف مظاہروں کا دوسرا روز


کویت: حکومت مخالف مظاہروں کا دوسرا روز
کویت: حکومت مخالف مظاہروں کا دوسرا روز

کویت میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ مسلسل دوسرے روز بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین یہ مطالبہ کررہے تھے کہ انہیں شہریت اور حقوق دیے جائیں۔

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے کویتی حکام کی جانب سے احتجاج نہ کرنے کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے جلوس نکالا۔ مظاہرے میں شامل افراد کے آباؤ اجداد صحرائی خانہ بدوش تھے جنہیں کویت حکومت بے وطن تصور کرتی ہے۔

مظاہرین تیل سے مالامال ریاست میں اپنے لیے صحت کی مفت دیکھ بھال اور سرکاری ملازمتوں تک رسائی چاہتے ہیں۔

کویت سوسائٹی آف ہیومن رائٹس کا کہناہے کہ پولیس نے ان کی تنظیم کے دو کارکنوں کو گرفتار کر لیا جو ہفتے کو ہونے والے مظاہرے کا مشاہدہ کررہے تھے۔

جمعے کے روز پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے ان پر پانی پھینکا اور آنسوگیس کے گولے داغے۔

کویت میں دو فروری کو پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں جن میں بے وطن افراد کو ووٹ دینے کی اجازت نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG