حزب اللہ کے لیڈر نے اسرائیل کو انتباہ کیا ہے کہ اگر یہودی مملکت نے لبنان پر حملہ کیا تو لبنان میں مقیم عسکریت پسند تنظیم تل ابیب کے رُخ پر راکٹ فائر کرے گی۔
حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے بیروت میں رفیق حریری انٹرنیشنل ائر پورٹ پر حملہ کیاتو حزب اللہ تل ابیب کے قریب بن گوریان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر ضرب لگائے گی۔
حزب اللہ کے لیڈر نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر اسرائیلی فوجوں نے لبنان کے تیل صاف کرنے کے کارخانوں، فیکٹریوں، بندرگاہوں اور زیریں ڈھانچے کی دوسری تعمیرات پر حملے کیے تو اُن کی عسکریت پسند تنظیم جوابی کارروائى کرے گی۔
نصر اللہ نے منگل کے روز وِڈیو کے رابطے کے ذریعے اپنے ہزاروں حامیوں سے خطاب کیا۔انہوں نے یہ تقریر حزب اللہ کے فوجی کمانڈر عماد مغنیہ کے قتل کی دوسری برسی کے موقعے پر کی ہے ۔ وہ 2008 میں شام کے دارالحکومت دمشق میں کار بم کے ایک حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
حزب اللہ نے مغنیہ کی ہلاکت کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ اسرائیلی عہدے دار اس کی تردید کرتے ہیں۔
اگر یہودی مملکت نے لبنان پر حملہ کیا تو لبنان میں مقیم عسکریت پسند تنظیم تل ابیب کے رُخ پر راکٹ فائر کرے گی: حسن نصر اللہ
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1