رسائی کے لنکس

لیبیا: سرت کے 80 فی صد حصے پر قبضے کا دعویٰ


لیبیا: سرت کے 80 فی صد حصے پر قبضے کا دعویٰ
لیبیا: سرت کے 80 فی صد حصے پر قبضے کا دعویٰ

لیبیا کی عبوری حکومت کے جنگوؤں کا کہناہے کہ سابق صدر معمر قذافی کے آبائی شہر سرت کے 80 فی صد سے زیادہ حصے پر ان کا کنٹرول ہے۔

لیکن بدھ کے روز انہوں نے بتایا کہ انہیں اب بھی قذافی کے وفاداروں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور اس ساحلی شہر کے کئی حصے ان کے قبضے میں ہیں۔

قومی عبوری کونسل کی فورسز نے حالیہ دنوں میں سرت میں کئی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے منگل کے روز پولیس کے ہیڈکوارٹرز کا قبضہ حاصل کرلیا۔

اس سے کئی روز قبل جنگجوؤں نے شہر کے مرکزی اسپتال ، یونیورسٹی اور کنونشن سینٹر پر قبضہ کیا تھا۔ کنونشن سینٹر کو قذافی کے حامی اپنی فوجی کارروائیوں کے ایک مرکز کے طورپر استعمال کررہے تھے۔

قومی عبوری کونسل کے عہدے دار یہ کہہ چکے ہیں کہ سرت پر قبضے کے بعد وہ ملک کی آزادی کا دعویٰ کرسکیں گے ، کیونکہ اس قبضے کا مطلب یہ ہوگا کہ عبوری کونسل کو تمام ائیرپورٹس اور بندرگاہوں پر اختیار حاصل ہو گیا ہے۔

خبروں کے مطابق بن ولید میں بھی قذافی کے حامی شدید مزاحمت دکھارہے ہیں ۔ قومی عبوری کونسل کے جنگجوؤں کو شہر کے وسط میں داخل ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر گھات لگاکرکیے جانے والے حملوں اور جنگجوؤں کو گھیر کر مارنے کے واقعات کے بعد پسپا ہونا پڑا۔لیکن وہاں کاہوائی اڈا اور کچھ مضافاتی علاقے بدستور ان کے کنٹرول میں ہے۔

XS
SM
MD
LG