رسائی کے لنکس

فضائی حملوں پر قذافی کی نیٹو کو دھمکی


فضائی حملوں پر قذافی کی نیٹو کو دھمکی
فضائی حملوں پر قذافی کی نیٹو کو دھمکی

جنگ زدہ ملک میں لیبیائی دارالحکومت ہی کرنل قذافی کے حلقہٴ کنٹرول والا علاقہ ہے اور حکومت نواز فورسز کے خلاف اتحادیوں کےکئی فضائی حملوں کا مرکز بن چکا ہے

مشکلات میں گھرے ہوئے لیبیائی لیڈرمعمر قذافی نے نیٹو کو دھمکی دی ہے کہ اگر اتحادی ممالک فضائی حملوں کی مہم سے باز نہ آئے تو اُنھیں نتائج کے لیے تیار ہوجانا چاہیئے۔

جمعے کو مسٹر قذافی نے ایک آڈیو پیغام کے ذریعے یہ انتباہ جاری کیا جو طرابلس کے اہم چوک میں جمع اُن کے ہزاروں حامیوں کے لیے نشیر کیا گیا۔

جنگ زدہ ملک میں لیبیائی دارالحکومت ہی کرنل قذافی کےحلقہٴ کنٹرول والاعلاقہ ہےاورحکومت نواز فورسز کے خلاف اتحادیوں کےکئی فضائی حملوں کا مرکز بن چکا ہے۔

پیر کےدِن جرائم سے متعلق بین الاقوامی عدالت نے مہینوں سےجاری احتجاجی مظاہروں میں مبینہ طور پرتشدد کی کارروائیوں کے ذریعے شہریوں کو ہلاک کرنے پر کرنل قذافی ، اُن کے بیٹے اور لیبیا کے چوٹی کے انٹیلی جنس سربراہ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔
مسٹر قذافی کے بیٹے، سیف الاسلام نے جمعے کے دِن باور کرایا کہ نہ تو اُنھوں نےاور نہ ہی اُن کے والد نےلیبیا میں42سالہ آمرانہ دور کے خلاف جاری جمہوریت نواز بغاوت کو کچلنے کے لیے سویلین احتجاج کرنے والوں کو ہلاک کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

روسی خبروں کے چینل، ’رشیا ٹوڈے‘ کو انٹرویو میں، جسے آن لائن چھاپا گیا ہے، نوجوان قذافی نے لیبیائی فوج کے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فوجی مقامات کا دفاع کرنے اور فوجی اسلحے یا ہتھیاروں کو بچانے کے لیے فوجیوں نے لوگوں کو ہلاک کیا ہے۔

اُنھوں نےجرائم سے متعلق بین الاقوامی عدالت کو ’ایک مذاق‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

XS
SM
MD
LG