رسائی کے لنکس

لیبیا میں فوج اور حکومت مخالفین میں لڑائی جاری، فضائی حملے


لیبیا میں فوج اور حکومت مخالفین میں لڑائی جاری، فضائی حملے
لیبیا میں فوج اور حکومت مخالفین میں لڑائی جاری، فضائی حملے

لیبیا کی سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت میں مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے ان پر آنسو گیس کے گولے فائر کیے ہیں جب کہ ملک کے مشرقی حصے میں تیل کی اہم تنصیبات پر قابض باغیوں اور فوج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

صدر قذافی کی وفادار فوجوں نے جمعے کے روز سینکڑوں افراد کے ہجوم پر گولیاں برسائیں جو جمعے کی نماز کے بعد سڑکوں پر حکومت مخالف مظاہرے کے لیے جمع تھے۔ کئی افراد قذافی خدا کا دشمن ہے کے نعرے لگارہے تھے۔

خبروں کے مطابق تیل برآمد کرنے کی مشرقی ساحلی بندرگاہ راس لانوف میں قذافی کے مخالفین اور حامیوں میں لڑائی بھڑک اٹھی ہے۔

خبروں میں عینی شاہدوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جمعے کے روز قذافی کی حامی فوج اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں مغربی شہر زاویہ میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

جمعے کے روز حکومت مخالفین نے بن غازی میں بھی مظاہرے کیے جسے باغیوں کا ایک مضبوط گڑھ تصور کیاجاتا ہے۔

جمعے کی صبح لیبیا کے جنگی طیاروں نے باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی شہر اجدابیا میں تیسرے روز بھی ہوائی حملے کیے۔ باغیوں کا کہناہے کہ فضائی حملوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

جمعرات کے روز لیبیا کے جنگی طیاروں نے تیل کی پیداوار کے ایک اہم شہر بریقہ پرفضائی حملے کیے۔ اس شہر پر بھی باغیوں کا کنٹرول ہے۔

XS
SM
MD
LG