رسائی کے لنکس

لیبیائی باغی: طرابلس پر حملہ جاری


لیبیائی باغی: طرابلس پر حملہ جاری
لیبیائی باغی: طرابلس پر حملہ جاری

لیبیا میں باغیوں نے کہا ہے کہ اُنھوں نے نیٹو اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر دارالحکومت طرابلس پر پہلا حملہ کر دیا ہے، جو اُن کے خیال میں ملک کے رہنما معمر قذافی کے خلاف گزشتہ چھ ماہ سے جاری بغاوت میں فیصلہ کن ثابت ہو گا۔

طرابلس ہفتہ کی شب دھماکوں اور شدید فائرنگ سے گونجتا رہا لیکن حکومت کی جانب سے شہر میں بغاوت کی اطلاعات کی تردید کی۔

حکومتی ترجمان موسیٰ ابراہیم کا کہنا تھا کہ باغیوں کے چھوٹے گروہ دارالحکومت میں داخل ہوئے لیکن اس دراندازی پر جلد ہی قابو پا لیا گیا۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک آڈیو پیغام میں مسٹر قذافی نے بغاوت کو ’’غداروں‘‘ اور ’’چوہوں‘‘ کی ایک ناکام کوشش قرار دیا۔

طرابلس میں لڑائی کی اطلاعات اُن خبروں کے منظر عام پر آنے کے چند گھنٹوں بعد آئیں جن میں کہا گیا کہ باغیوں نے دو اہم شہروں – زاویہ اور بریگا – پر قبضہ کر لیا ہے۔

زاویہ میں باغیوں کا کہنا تھا کہ وہ مختلف پوزیشنز پر قبضہ کر رہے ہیں جب کہ پسپائی اختیار کرنے والی مسٹر قذافی کی حامی فورسز شہر کے مشرق سے اُن پر گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

باغیوں کے ایک اعلیٰ کمانڈر کا کہنا تھا کہ مشرقی شہر بریگا اُن کے ساتھیوں کے مکمل کنٹرول میں ہے جنھوں نے شہر کے صنعتی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے جہاں تیل صاف کرنے کی ایک اہم تنصیب بھی واقع ہے۔

XS
SM
MD
LG