رسائی کے لنکس

لیبیا میں جاری صورتِ حال سے لاتعلق نہیں رہ سکتا: اٹلی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اپنے جائے وقوع کی بنا پر اٹلی کے فوجی ہوائی اڈوں کولیبیا میں کسی بھی کاروائی کیلئے بہت اہم خیال کیا جارہا ہے،کیونکہ لیبیا کے ساتھ لگنے والے بحیرہ روم کے دوسرے کنارے پر اٹلی کے ہوائی اڈے موجود ہیں

لیبیا کے اوپر’ نو فلائی زون‘ قائم کرنے کیلئے اٹلی اپنے فوجی ہوائی اڈوں کو اقوام متحدہ کی جانب سے عسکری ذرائع کو استعمال کرنے کی اجازت دیگا۔

اٹلی کے صدر کا کہنا ہے کہ اُن کا ملک لیبیا میں جاری صورتحال سے لاتعلق نہیں رہ سکتا۔

اٹلی کے وزیر دفاع اگنازیو لا روسا نے جمعے کے روز کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کے تحت لیبیا میں انسانی بحران سے نجات دلانے کیلئے اطالوی فوجی اڈوں کے استعمال پر کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ وہ پارلیمان کی دفاع اور خارجہ امور سے متعلق کمیٹیوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اپنے جائے وقوع کی بنا پر اٹلی کے فوجی ہوائی اڈوں کولیبیا میں کسی بھی کاروائی کیلئے بہت اہم خیال کیا جارہا ہے،کیونکہ لیبیا کے ساتھ لگنے والے بحیرہ روم کے دوسرے کنارے پر اٹلی کے ہوائی اڈے موجود ہیں۔
وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضرورت کے وقت اٹلی کے پاس یہ صلاحیت بھی موجود ہے کہ وہ لیبیا کے ریڈاروں کو دھوکہ دے سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعرات کے روز لیبیا کے رہنما معمر قذافی کی افواج سے عام شہریوں کو بچانے کیلئے لیبیا پر نو فلائی زون قائم کرنے اور تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا اختیار دینے کیلئے رائے شماری کروائی تھی۔
قبل ازیں، اٹلی کے صدر جورجیو نیپولی ٹانو کا کہنا تھا کہ اٹلی لیبیا میں جاری صورتحال سے لا تعلق نہیں رہ سکتا۔

تفصیل کے لیے انجم ہیرلڈ گل کی زبانی آڈیورپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG