اٹلی کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا میں اغوا کیے جانے والے 2 اطالوی اور کینڈا کے ایک شہری کو رہا کرا لیا گیا ہےا ور اٹلی کو واپس کر دیا گیا ہے ۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ان تینوں افراد کو لیبیا کے جنوبی علاقے سے رات کے دوران رہا کرایا گیا اور ہفتے کی صبح ایک خصوصی پرواز سے اٹلی پہنچا دیا گیا۔
وزارت نے ان کی رہائی کے بارے میں مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی ۔
ان تنیوں افراد کو 19 ستمبر کو مسلح افراد کے ایک گروپ نے غات کے مقام پر ان کی گاڑی کا راستہ روک کراغوا کیا تھا ۔
وہ تینوں ایک اطالوی کمپنی کونیکوس میں ٹیکنیشنز تھے جو لیبیا کے ایک ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کر رہی ہے ۔