رسائی کے لنکس

لیبیا: اجدابیا پر قبضے کے لیے سرکاری فورسز کا حملہ


لیبیا: اجدابیا پر قبضے کے لیے سرکاری فورسز کا حملہ
لیبیا: اجدابیا پر قبضے کے لیے سرکاری فورسز کا حملہ

ہفتے کے روز صدر قذافی کی وفادار فورسز نے اجدابیا کے شہر پر باغیوں کا قبضہ چھڑانے کے لیے ان پر گولاباری کی۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ ہفتے کے روز شدید گولاباری ہوئی اورشہر کے مضافات میں ایک بڑے دھماکے کی آواز سنائی دینے کے بعد وہاں سے دھوئیں کے گہرے بادل بلند ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔

فوری طورپر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا وہ دھماکہ نیٹو کے فضائی حملوں کے نتیجے میں ہواتھا یا اس کی وجہ سرکاری فورسز اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی تھی۔

ہفتے کے روز کی شدید گولاباری کے نتیجے میں باغیوں کو پسپا ہونے پر مجبور ہوناپڑا اور بحرروم پر واقع تیل سے مالامال علاقے کے ایک اہم شہر بریقہ کی جانب ان کی پیش قدمی سست پڑگئی۔

لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت کے خلاف سیاسی بے چینی کی حالیہ لہر کے آغاز کے بعد سے اب تک سرکاری فورسز باغیوں سے بریقہ کا کنٹرول کئی بار چھین چکی ہیں اور کئی بار باغی اس پر قبضہ کرچکے ہیں۔

اسی اثناء میں ریڈ کراس نے کہاہے کہ طبی سامان لے جانے والا ان کا ایک بحری جہاز مسراتا کی بندر گاہ پر لنگرانداز ہوگیا ہے۔مغربی لیبیا کا یہ واحد شہر ہے جو اس وقت باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔

XS
SM
MD
LG