رسائی کے لنکس

بن غازی: بات چیت کےلیے امریکی سفارت کارکی لیبیائی باغیوں کے علاقےمیں آمد


بن غازی: بات چیت کےلیے امریکی سفارت کارکی لیبیائی باغیوں کے علاقےمیں آمد
بن غازی: بات چیت کےلیے امریکی سفارت کارکی لیبیائی باغیوں کے علاقےمیں آمد

امریکی نائب وزیر خارجہ برائے نیئر ایسٹرن افیئرز جیفری فیلٹمین بن غازی میں باغیوں کے گڑھ پہنچے ہیں

فروری میں لیبیائی لیڈر معمر قذافی کےخلاف بغاوت کے آغاز سے اب تک پہلی بار ایک اعلیٰ ترین امریکی سفارت کار لیبیا پہنچے ہیں، جنھوں نے پیر کو باغیوں کےعلاقے میں جاکر اُن کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

اپوزیشن کے راہنماؤں سےبات چیت کی خاطرامریکی نائب وزیرخارجہ برائے نیئرایسٹرن افیئرز جیفری فیلٹمین بن غازی میں باغیوں کے گڑھ پہنچے ہیں۔


امریکی محکمہٴ خارجہ نے اِس دورے کوباغیوں کی عبوری قومی کونسل کےلیے امریکی حمایت کا غماز قرار دیا ہے۔

ٕمحکمہٴ خارجہ کا کہنا ہے کہ کونسل لیبیائی لوگوں کی ’جائز اور معتبر‘ آواز کا درجہ رکھتی ہے۔


اُن کا یہ دورہ بن غازی میں یورپی یونین کےسفارتی دفتر کھلنے کے ایک روز بعد ہو رہا ہے ، جب اُنھوں نے مسٹر قذافی کے بغیرایک جمہوری لیبیا کی حمایت کرنے کا وعدہ کیا ۔

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارت کار کیتھرین ایشٹن نے اِس دفتر کا افتتاح بن غازی کے طلبسی ہوٹل میں محافظوں کی سخت نگرانی میں کیا۔

اُنھوں نے کہا کہ یورپی یونین کا مقصد اب اور’ آئندہ طویل عرصے تک‘ لیبیا کے لوگوں کی حمایت کرنا ہے۔

اِس دفتر کے توسط سے باغیوں کے گڑھ کا 27ملکی اتحاد سے ناتا جوڑا گیا ہے جِس سے بین الاقوامی سطح پر باغیوں کو تسلیم کرنے میں تیزی آئے گی۔ فرانس، اٹلی اور دیگر ملکوں نے پہلے ہی سرکاری طور پر باغیوں کو تسلیم کر لیا ہے، جب کہ امریکہ نے مشرق میں باغیوں کے علاقے میں اپنے سفارت کار بھیج کر بات چیت کا آغاز کیا ہے۔

شورش کی ابتدا کے بعد سے، ایشٹن باغیوں کےزیرِ قبضہ لیبیائی علاقے کا دورہ کرنے والی پہلی اعلیٰ ترین غیر ملکی عہدے دار ہیں ۔

XS
SM
MD
LG