رسائی کے لنکس

پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے جمعے کو بند رکھنے کا اعلان، صوبے میں دفعہ 144 بھی نافذ

پنجاب حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعے کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ دوسری جانب لاہور کے نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے پر طلبہ احتجاج کر رہے ہیں۔

20:37 17.10.2024

پنجاب کے تعلیمی ادارے جمعے کو بند رکھنے کا اعلان، صوبے میں دفعہ 144 بھی نافذ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے جمعے کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جب کہ صوبے میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے کو تمام یونی ورسٹیز، کالجز اور اسکولز بند رہیں گے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعے کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ دوسری جانب لاہور کے نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے پر طلبہ احتجاج کر رہے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دفعہ 144 کے تناظر میں احتجاج اور ہنگامے سے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگنے کا اندیشہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی قسم کا احتجاج اور سرکاری و نجی تنصیبات پر حملے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

14:23 17.10.2024

اسلام آباد میں بھی طلبہ سڑکوں پر نکل آئے

پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ مبینہ بدسلوکیوں کے معاملے پر طلبہ کے احتجاج کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ لاہور اور راولپنڈی کے بعد اسلام آباد میں بھی طلبہ سڑکوں پر نکل آئے اور توڑ پھوڑ کی ہے۔ طلبہ کی بڑی تعداد بلیو ایریا میں پنجاب کالج کے باہر پہنچی اور پتھراؤ کر کے عمارت کے شیشے توڑ دیے۔ احتجاج میں مظاہرین نے 26 نمبر گولڑہ موڑ روڈ کو بھی بند کر دیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ان واقعات پر کارروائی کی جائے اور حقائق سامنے لائے جائیں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بدھ کو ریپ کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

14:21 17.10.2024

لاہور میں طلبہ کا احتجاج، جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 24 نامزد ملزمان گرفتار

پنجاب کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پوڑ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے نامزد 24 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

لاہور کے تھانہ ہربنس پورہ کے سب انسپکٹر عثمان اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کے متن کے مطابق طلبہ اور شر پسند عناصر کی جانب سے توڑ پھوڑ کرنے اور موٹرسائیکلیں جلانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمے میں 200 سے 250 نامعلوم شر پسندوں کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سے 24 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق شرپسند عناصر نے پیٹرول بموں سے پولیس پر حملے کیے جب کہ کالج میں توڑ پھوڑ کی اور جلاؤ گھیراؤ کے دورا چھ ملازمین کی موٹر سائیکلیں جل گئیں۔

12:47 17.10.2024

چھبیسویں آئینی ترمیم کس کے لیے؟

پاکستان میں 26ویں آئینی ترمیم کس کے لیے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:06:05 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG